کمٹہ:6؍جنوری (ایس اؤ نیوز)غیر سائنٹفک طورپر تعمیر کی گئی قومی شاہراہ کی وجہ سے ہی تعلقہ کے دیوگی مقام پر بار بار حادثات ہو رہےہیں، اس کے باوجود آخر کیوں قومی شاہراہ ٹھیکدار کمپنی افسران کے خلاف کریمنل مقدمات درج نہیں کئے جارہے ہیں ۔ ان سوالات کو لے کر کرناٹکا رکشھنا ویدیکے سوابھیمانی کے ریاستی صدر کرشنے گوڈا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں کے ساتھ احتجاج کرنے پر عوام اور مقامی لوگوں کی قیادت میں تحصیلدار میگھ راج کو میمورنڈم سونپا۔
دیوگی قومی شاہراہ پر منعقدہ احتجاج میں شریک ضلع صدر راجو ماستی ہلی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ دیوگی قومی شاہراہ پر فلائی اوور برج اور سرویس روڈ کی تعمیر نہیں کی گئی تو اسکولی بچے اور عوام کو قومی شاہراہ سے ہی گزرنا پڑے گا۔متعلقہ افسران مسئلہ پر اب بھی توجہ نہیں دیں گے تو آئندہ دنوں میں سخت احتجاج کرنے پر ہم مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے وزیر جگدیش شٹر ، شیورام ہیبار سمیت کئی ایک اہم ذمہ داروں سے درخواست کی ، کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آج ہم نے صرف احتجاج کیا ہے یہ نہ سمجھیں کہ ہماری جدوجہد ختم ہوگئی ، بلکہ معاملےکی طرف توجہ نہیں دی گئی تو بڑے پیمانے پر جدوجہد منعقد کرنے کا انتباہ دیا۔ سابق ممبر ہونپا نایک نے کہاکہ دیوگی کے دیہی عوام کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد سائنٹفک طریقے پر شاہراہ کی تعمیر کرنی تھی۔
احتجاجی سخت دھوپ کی پراہ کئے بغیر دیوگی دیہات سے قریب 6 کلومیٹردور پیدل راستہ طئے کرنے کے بعد تحصیلدار دفتر پہنچ کر اپنی بات رکھی۔ پید ل چلتے ہوئے احتجاجیوں نے سرکارکی طرف ہورہی غفلتی کی سخت مذمت کرتےہوئے انصاف کے حق میں نعرے لگائے۔ سی پی آئی پرمیشور گنگا، پی ایس آئی آنند مورتی ، روی گوڈی وغیرہ موجود تھے۔ وکیل آر جے نائک، ہریش شیٹھ، فرانسس فرنانڈیز ، گجو نائک، کرشنانند ورنیکر، منجوناتھ مراٹھی، کے این منجو، میر صاحب وغیرہ شریک تھے۔